چودھری پرویز الہٰی سپیکر پنجاب اسمبلی بننے کے لئے رضامند ، دوسر ی مرتبہ اہم عہد ے پر فائز ہونگے

چودھری پرویز الہٰی سپیکر پنجاب اسمبلی بننے کے لئے رضامند ، دوسر ی مرتبہ اہم عہد ے پر فائز ہونگے

اسلام آباد (سچ نیوز)چودھری پرویز الہٰی نے سپیکر پنجاب اسمبلی بننے پر رضامند ی ظاہر کردی ہے ، وو پہلے بھی سپیکر پنجاب اسمبلی کے عہد ے پر فائز چکے ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے اجلاس میں چودھری پرویز الہٰی کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کی تجویز پیش کی گئی تھی جس کی تحریک انصاف کے اہم عہدیداروں کی جانب سے حمایت کی گی ۔ اس کے بعد چودھری پرویز الہٰی کواس فیصلے سے آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کردی ۔ واضح رہے کہ چودھری پرویز الہٰی اس سے قبل بھی سپیکر پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں اور یو ں وہ دوسری مرتبہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے پر فائز ہوں گے ۔

Exit mobile version