لندن (سچ نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے بھتیجے اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کے بیٹے راسخ الہیٰ لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے گھر پہنچ گئے اور ان کی والدہ کے انتقال پرتعزیت کی ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ق لیگ کا کہنا ہے کہ راسخ الہیٰ لندن میں واقع حسن نواز کی رہائش گاہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے سابق خاتون اول کلثوم نوا زکے انتقال پر تعزیت اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ حسین نوازنے فو ن پرچودھری شجاعت اورپرویزالہیٰ سے بات بھی کی ، ٹیلیفونک گفتگو کے دوران پرویز الہیٰ کا کہناتھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شریف خاندان کے غم میں شریک ہیں۔اللہ تعالیٰ کلثوم نوازکوجنت میں جگہ عطافرمائے اور غمزدگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔واضح رہے کہ صدرمسلم لیگ(ن)شہبازشریف کچھ دیرمیں اپنی بھابھی کلثوم نوازکی میت لینے لندن پہنچ جائیں گے ۔