اسلام آباد: (سچ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ایک صحافی سے درخواست کی کہ چودھری نثار تک میرا سلام پہنچادیں،آپریشن پر ان کیلئے پھول بھجوائے تھے ،انہیں ملے یا نہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کی کمیٹی نمبر 2 میں سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں جب ایک سینئر صحافی نے ان سے سوال کرنا چاہا تو شہباز شریف نے کہا کہ پہلے آپ یہ بتائیں کہ چودھری نثار کا کیا حال ہے اور وہ آج کل کہاں ہیں؟ سنا ہے کہ ان کا لندن میں آپریشن ہوا تھا میں نے ان کیلئے گلدستہ بھی بھجوایا تھا ، اب ان کی طبیعت کیسی ہے ؟ جس پر سینئر صحافی نے کہا کہ چودھری نثار لندن سے واپس آ گئے ہیں اور گزشتہ رات ہی ان سے ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے ، جس پر شہباز شریف نے کہا کہ آپ انہیں میرا سلام اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچا دیں۔