چمن ( سچ نیوز )ساجد مہمند روڈ دھماکہ ہواہے جس میں 6 افراد کے شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ، زخمیوں میں مولانا عبدالقادر لونی بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دھماکہ جے یو آئی نظریاتی کے نائب امیر مولانا عبدالقادرلونی کی گاڑی کے قریب ہوا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں تاہم انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں طبی امداد فراہم کی جار ہی ہے ۔بلوچستان کی حکومت کی جانب سے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور زخمیوں کو ہر طرح کی طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس مقام پر اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں مظاہرے کا انعقاد کیا گیا تھا اور جب لوگ وہاں سے واپس جانے لگے تو دھماکہ ہو گیا ۔ دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور اسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا جس کے نتیجے میں چھ افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہناتھا کہ جہاں دھماکہ ہواہے وہ پاک افغان سرحدی علاقہ ہے ،دہشتگردوں نے بم پلانٹ کر رکھا تھا ۔