کراچی ( سچ نیوز ) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کمزور حکومت پیپلزپارٹی کی و جہ سے چل رہی ہے ، لوگ مر رہے ہیں لیکن بلاول بھٹو سمیت کسی حکمران کو غصہ نہیں آرہا ۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاک سر زمین پارٹی کاکہنا تھا کہ تین سال پہلے عمران خان کے بڑے بڑے دعوے سنے تھے ، آج کراچی سمیت سندھ کا وہی حال ہے جو تین سال پہلے تھا ، ملک میں سبس ے زیادہ کرپشن آج ہو رہی ہے ، نیب بھی صوبائی حکومت کے سامنے اپنے خط واپس لے لیتا ہے ، کراچی کچرا کنڈی بن گیا ہے ، شہر میں افراتفری ہے ، سندھ کے شہری علاقوں میں پیپلزپارٹی کے سلوک کی انتہا ہو چکی ہے ۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہے تو دیگر جماعتوں کیساتھ مل کر وفاقی حکومت ایک گھنٹے میں گرا سکتی ہے ، وفاقی حکومت کو چلانے کاتاوان پیپلزپارٹی کے سندھ میں ظلم کی شکل میں ہے ۔ ہمیں چوروں نے نہیں چوکیدار نے لوٹا اور وہ چوکیدار ایم کیو ایم ہے ، ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی کو راستے بتائے کہ شہر پر کیسے قبضہ کرنا ہے ۔