پی ٹی آئی کیساتھ جسموں کا نہیں، دماغوں کا جھگڑا ہے، 9 مئی کا بیانیہ دفن ہوگیا:مولانا فضل الرحمان

پی ٹی آئی کیساتھ جسموں کا نہیں، دماغوں کا جھگڑا ہے، 9 مئی کا بیانیہ دفن ہوگیا:مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (روزنامہ سچ) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کیساتھ جسموں کا نہیں، دماغوں کا جھگڑا ہے وہ بھی جلد ٹھیک ہو جائے گا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے وزیراعظم کے امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیا۔ کہتے ہیں ہم حکومت کے ساتھ نہیں ، وزیراعظم کو بھی ووٹ نہیں دیں گے۔ ہمارا پی ٹی آئی کے وجود سے نہیں ذہنیت سے اختلاف ہے۔ اگر اسٹیبلشمنٹ سمجھتی ہے کہ الیکشن ٹھیک ہوئے ہیں تو 9 مئی کا بیانیہ دفن ہو گیا۔

ای ڈاٹ کو پاکستان کا سال 2023 میں پائیدار ترقی اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں مثالی کردار رہا
انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں تحفظات کیساتھ جائیں گے، کسی جماعت کیساتھ اتحادی کے طور پر نہیں جائیں گے۔ جے یو آئی (ف) کو دھاندلی کے ذریعے شکست دینے کی منصوبہ بندی کی گئی۔ انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔

مزید :
قومی –

Exit mobile version