اسلام آباد (ویب ڈیسک)صدر مملکت عارف علوی کے ٹویٹ کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی نے قومی و عدالتی سطح پر صدرِمملکت کے مؤقف کی بھرپور تائید و حمایت کا اعلان کیا۔
ترجمان کےمطابق اہم ترین قانونی مسودہ جات کی توثیق کے عمل پر صدرمملکت کا مؤقف سنجیدہ اقدامات کا متقاضی ہے۔صدرمملکت نے ریاستی وحکومتی ڈھانچےمیں گہرائی تک سرایت کیے گئے مرض کی نشاندہی کی ہے، صدرمملکت وفاق کی علامت، پارلیمان کا حصہ اور افواج پاکستان کے سپریم کمانڈرہیں، ان کے فیصلوں پر عملدرآمد روکنا غیرآئینی اور ناقابل قبول ہے، معاملے کو سپریم کورٹ کے سامنے رکھیں گے۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق چیف جسٹس سے اس معاملے کی حقیقت، ذمہ داروں کے تعین اورمحاسبےکی استدعا کریں گے،پوری قوم اور تحریک انصاف آئین و قانون کی بالادستی کیلئے صدرمملکت کے ساتھ کھڑی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ صدر مملکت کی ٹویٹ ہر لحاظ سے غیرمعمولی، تشویشناک اور ناقابلِ تصور ہے۔