پی ٹی آئی رہنما اور سوشل میڈیا ٹیم آمنے سامنے آگئے؟

پی ٹی آئی رہنما اور سوشل میڈیا ٹیم آمنے سامنے آگئے؟

اسلام آباد (روزنامہ سچ) اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی پر تنقید کو لے کر پی ٹی آئی رہنما اور سوشل میڈیا ٹیمز آمنے سامنے آگئیں۔

شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیمز پر پروپیگنڈے کا الزام لگا دیا جبکہ علی محمد خان بھی پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے رویے سے نالاں نظر آئے ۔

ہوا کچھ یوں کہ شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیموں سے شاہد آفریدی سے متعلق اچھی باتیں کرنے کی درخواست کی۔کہا کہ وہ ذاتی طور پر تصدیق کرتے ہیں کہ شاہد آفریدی کے خلاف مہم جھوٹی اور فضول ہے۔

علی عظمت کوخاندان والے کیسا دیکھنا چاہتے تھے؟ گلوکار نے بتادیا
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہد آفریدی دونوں قومی ہیروز ہیں، آفریدی نے ہمیشہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ہیرو مانا ہے۔شاہد آفریدی کی کوئی بات مناسب نہ بھی لگے تو وہ ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے۔

شیر افضل مروت کے شاہدآفریدی کے حق میں بیان پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اظہر مشوانی نے کہا کہ مروت صاحب! آپ کا یہ جملہ قابل مذمت ہے اور آپ کو اسے فوری طور پر ڈیلیٹ کرنا چاہیے۔پارٹی کی اندرونی باتوں کے جواب سوشل میڈیا پر نہ دیں، نہ تبصرہ کریں۔

Exit mobile version