اسلام آباد (سچ نیوز) پاکستان کی قومی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ کپتان نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کرلیا۔ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی پروازکے کیبن کا آکسیجن پریشرکم ہوگیا جس کے باعث طیارے کی ونڈ سکرین میں دراڑ پڑ گئی۔ پی آئی اے کی پرواز ایئربس اے 320 میں دوران سفر بہاولپور کی فضائی حدود میں فنی خرابی پیدا ہوئی تاہم پائلٹ نے طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا ۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا ہے اورکچھ دیر بعد اسلام آباد سے کراچی روانہ ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کاک پٹ میں موجود ونڈو کی سیل لیک ہوئی تھی جو کہ معمولی فنی خرابی تھی۔
پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023