پیپلزپارٹی کی ڈرائیونگ سیٹ پر کون بیٹھا ہوا ہے ؟ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے بتادیا

پیپلزپارٹی کی ڈرائیونگ سیٹ پر کون بیٹھا ہوا ہے ؟ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے بتادیا

لاہور (سچ نیوز)پیپلزپار ٹی کے رہنما سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ قومی اسمبلی میں مخالفت برائے مخالفت کی اپوزیشن نہیں کریں گے بلکہ اپوزیشن ایشوز پر کی جائیگی ۔پیپلز پارٹی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بلاول بھٹو زرداری بیٹھے ہوئے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ہم ایک موثر اپوزیشن کرنا چاہتے ہیں۔قومی اسمبلی میں پہلے دن جب مچھلی منڈی کا منظر پیش کیا جارہا تھا۔ ا س وقت بھی بلاول بھٹو زرداری نے اپنا الگ نقطہ نظر پیش کیا اور کہا کہ ہم قومی مفاد میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے اور جہاں حکومت آئین وقانون کیخلاف جائے گی وہاں ہم حکومت کے سامنے کھڑے ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ اس قوت پیپلز پارٹی کی ڈرائیورنگ سیٹ پر بلاول بھٹو زرداری بیٹھے ہوئے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کا چہرہ بلاول بھٹو زرداری ہیں اور اس حوالے سے بہت سنجیدہ ہیں کہ سندھ میں ہم نے بہت اچھی اپوزیشن دینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قومی اسمبلی میں مخالفت برائے مخالفت کی اپوزیشن نہیں کرنی بلکہ ایشوز کی اپوزیشن کرنی ہے۔ ہمارے سیاسی کلچر کے اندر ایک بہتری آنی چاہئے اور اس کے لئے بلاول بھٹوزرداری بہت سرگرم ہیں۔

Exit mobile version