لاہور(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لیوی ٹیکس کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لیوی ٹیکس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،وفاقی حکومت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھا دیا۔
وکیل وفاقی حکومت نے کہاکہ وزیراعظم کو لیوی ٹیکس کے نفاذ کااختیار ہے،عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
































