ماسکو(ویب ڈیسک) پیوٹن پانچویں مدت کیلئے انتخاب جیت گئے تو کب تک بر سر اقتدار رہ سکتے ہیں ؟ اس بارے میں اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔ اے ایف پی کے مطابق روس کے صدر ولاڈیمیر پیوٹن نے اپنی پانچویں ممکنہ مدت صدارت میں اپنے ملک کو خود کفیل بنا دینے کا دعویٰ کیا ہےآئندہ مارچ میں الیکشن کےلیے اپنی انتخابی مہم کےلیے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ روس کی خود مختاری کا ہر صورت میں دفاع کیا جائے۔ 71سالہ پیوٹن 2000ءمیں برسر اقتدار آئے تھے اور پانچویں مدت کا انتخاب جیتنے کی صورت میں وہ 2030ء تک برسر اقتدار رہ سکتے ہیں 2سال قبل یوکرین پر حملے کے بعد انہیں کسی حقیقی اپوزیشن کا سامنا بھی نہیں ہے.