پیرس(سچ نیوز)پیرس کے شمال مشرقی علاقے اوبر ولرز میں چینی شہریوں سے لوٹ مار کرنے اور انہیں ڈرانے دھمکانے کے الزام میں11مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ ڈاکو پھیری لگانے والوں کے روپ میں چینی شہریوں کو لوٹنے اور ان پر تشدد میں ملوث تھے۔ملزمان نے چینی شہریوں کی قمیتی ایشیاء بھی چرائیں اور ان کے گھر پہنچے پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔رپورٹ کے مطابق ڈکیتوں کے اس گروہ نے19اگست سے2اکتوبر تک13وارداتیں کی۔ پیرس پولیس کا کہنا تھا کہ پیر یس میں سیکیورٹی کا مسئلہ موجود ہے، چینی سیاحوں اور چینی فرانسیسی شہریوں کیخلاف حملوں کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔