ممبئی ( سچ نیوز ) بالی ووڈ فلم سٹار اکشے کمار نے اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنّہ کو ’پیاز کی بالیوں‘ کا قیمتی تحفہ دے کر اپنی اہلیہ کا دِل جیت لیا۔واضح رہے کہ بھارت میں پیاز کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئیں جس کے بعد اس کی چوری اور لوٹ مار بھی شروع ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر شادیوں پر پیاز کا تحفہ بھی دیئے جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔گزشتہ روز بالی ووڈ پروڈیوسر اور سابق اداکارہ ٹوئنکل کھنّہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اکشے کمار کی جانب سے ان کو دیے جانے والے تحفے ’پیاز کی بالیوں‘ کی تصویر شیئر کی۔کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’آج میرے شوہر اکشے کمار جب اپنے کام سے فارغ ہوکر گھر واپس آئے تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں یہ پیاز کی بالیاں تمہارے لیے لے کر آیا ہوں۔‘ٹوئنکل کھنّہ نے لکھا کہ ’اکشے کمار نے ان سے کہا کہ میں نے یہ ’پیاز کی بالیاں‘ کرینہ کپور کو دِکھائی تھیں لیکن وہ اِن سے زیادہ متاثر نہیں ہوئی لیکن مجھے معلوم تھا کہ تم اِس تحفے کو ضرور پسند کروگی اِس لیے میں نے تمہارے لیے یہ تحفہ خرید لیا۔‘بالی ووڈ پروڈیوسر نے تحفے کی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’بعض اوقات یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں ہی آپ کے دِل کو چھولیتی ہیں۔‘اِس سے قبل ٹوئنکل کھنّہ نے انسٹاگرام پر اس کافی کے کپ کی تصویر شیئر کی تھی جو اکشے کمار نے خاص طور پر ان کے لیے بنائی تھی۔انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم مصنفین کو جیسے ہر وقت پینسل کی ضرورت ہوتی ہے اِسی طرح ہمیں کافی کی بھی اتنی ہی ضرورت ہوتی ہے۔‘انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’میرے شوہر ایسی کافی بناتے ہیں کہ میں دوبارہ ان سے کافی بنانے کی فرمائش کرتی ہی نہیں ہوں۔‘