"پٹرول کا کاروبار کرنے والوں کو پہلے ہی قیمتیں بڑھنے کا بتادیا گیا تھا” حامد میر نے اوگرا کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے احتساب کا مطالبہ کردیا

"پٹرول کا کاروبار کرنے والوں کو پہلے ہی قیمتیں بڑھنے کا بتادیا گیا تھا" حامد میر نے اوگرا کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے احتساب کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اینکر پرسن حامد میر نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے احتساب کا مطالبہ کردیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے  کے بعد حامد میر نے ایک خبر کا عکس شیئر کیا جس میں بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں پٹرول کی قلت پیدا ہوچکی ہے اور لوگ قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی وجہ سے پٹرول بھروانے کیلئے پٹرول پمپوں پر پہنچ چکے ہیں جب کہ اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی تردید کی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں حامد میر نے کہا "اوگرا نے پٹرول کا کاروبار کرنے والوں کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پٹرول مہنگا ہونے والا ہے لیکن میڈیا پر جھوٹ بول دیا کہ پٹرول مہنگا نہیں ہو گا، اوگرا ناصرف کرپٹ بلکہ ایک جھوٹ بولنے والا ادارہ ہے جس کے احتساب کی ضرورت ہے۔”

خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اتوار کے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کیا گیا تھا۔ پٹرول اور ڈیزل 35، 35 روپے مہنگے کیے گئے جس کے بعد   پٹرو ل 249روپے 80 پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل 262روپے 80پیسے فی لیٹر  پر پہنچ گیا ۔  کیروسین آئل 189 روپے فی لیٹر  اور لائٹ ڈیزل 187روپے فی لیٹر  ہو گیا ۔

Exit mobile version