پلواما حملہ انٹیلی جنس کی ناکامی کی وجہ سے ہوا ،بھارتی سی آر پی ایف کی انکوائری رپورٹ نے مودی سرکار کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا

پلواما حملہ انٹیلی جنس کی ناکامی کی وجہ سے ہوا ،بھارتی سی آر پی ایف کی انکوائری رپورٹ نے مودی سرکار کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا

نئی دہلی (سچ نیوز)پلواما حملے کی انکوائری رپورٹ نے بھارتی حکومت کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے کہا ہے کہ پلواما واقعہ پر بھارتی سی آرپی ایف انکوائری رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات ہوئے ہیں ،سی آر پی ایف کی انکوائری رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پلواما واقعہ انٹیلی جنس کی ناکامی کی وجہ سے ہوا تھا ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متعدد غلطیاں پلواما واقعے کا سبب بنیں ،واقعہ انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی کی وجہ سے ہوا،سی آر پی ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے احتیاط کیلئے کوئی ان پٹ شیئرنہیں کیا،کار دھماکے کے حوالے سے کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

Exit mobile version