لاہور، ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈاداکارہ پریانکا چوپڑا امریکی گلوکار نک جونس کی اہلیہ بن چکی ہیں اور شادی کے موقع پراداکارہ کے زیب تن کیے گئے لباس پر دولہا کا پورا نام نکولس جیری جونس ، شادی کی تاریخ اور دلہن کے والدین مدھو اور اشوک کے نام کندہ کیے گئے تھے ، اسی طرح ساس کے لباس کا ایک ٹکڑا بھی اپنے گاﺅن میں سلائی کروایا لیکن نک نے بھی بدلے میں کچھ خاص ہی کیا۔نک نے اپنے لباس میں پریانکا کے لباس کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا لگوایا جس پر ’میری جان‘ کندہ کروایاگیاتھا۔جوڑا شادی سے پہلے ہی محبت میں تھا،دیسی سٹائل و سفید لباس میں بھی شادی کی رسم ادا کی۔یہ سفید گاﺅن رالف لورین نے بنایا تھا جو 75فٹ لمباتھا ۔