پریانکا چوپڑا کے بعد پرینیتی چوپڑا بھی شادی کیلئے تیار

پریانکا چوپڑا کے بعد پرینیتی چوپڑا بھی شادی کیلئے تیار

ممبئی(سچ نیوز) اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بعد ان کی بہن اوربالی ووڈ کی خوبرواداکارہ پرینیتی چوپڑا بھی شادی کے لیے تیارہیں۔بالی ووڈ میں ابھی تک شادی سیزن ختم نہیں ہوا ہے پہلے دپیکا اور رنویر، پھر پریانکا چوپڑا اورنک جونزاورتین روز قبل کامیڈین کپل شرما شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ کپل کی شادی کے بعد کہا جارہا تھا کہ اب بالی ووڈ میں شادی سیزن ختم ہوگیا لیکن اب اچانک پرینیتی چوپڑا کی شادی کی خبر منظر عام پرآگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا اپنے مبینہ گہرے دوست چیرٹ دیسائی کے ساتھ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ پرینیتی اور چیرٹ کے درمیان نزدیکیوں کی خبریں گزشتہ برس 2017 میں آئی تھیں۔ چیرٹ کا تعلق بھی بالی ووڈ سے ہے تاہم وہ بطور اداکارنہیں بلکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بالی ووڈ سے وابستہ ہیں۔چیرٹ نے اداکار ہریتھیک روشن اورپریانکا چوپڑا کی 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اگنی پتھ‘ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کیا تھا بعد ازاں پرینیتی اور چیرٹ 2016 میں ایک کنسرٹ کے دوران ملے تھے اور2017 میں دونوں ایک دوسرے کے نزدیک آئے تاہم پرینیتی نے چیرٹ کے ساتھ تعلقات پر ہمیشہ خاموشی اختیار کیے رکھی۔پرینیتی کے مبینہ گہرے دوست چیرٹ کی اداکارہ پریانکا چوپڑااورنک جونز کی شادی کے ہرفنکشن میں بالکل فیملی ممبر کی طرح شرکت نے ان افواہوں کو تقویت دے دی ہے کہ وہ اور پرینیتی ایک دوسرے کے انتہائی نزدیک ہیں اور دونوں جلد شادی کرنےو الے ہیں۔ چیرٹ پریانکا کی فیملی فوٹومیں بھی پرینیتی کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

Exit mobile version