ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بھائی سدھارتھ چوپڑا کی اشیتا کمار کے ساتھ منگنی ہوئی اور وہ اپریل 2019ءمیں شادی کرنے والے تھے مگر نامعلوم وجوہات کی بناءپر یہ منگنی ٹوٹ گئی۔یہ سدھارتھ کا دوسرا معاشقہ تھا جو شادی سے پہلے ہی انجام کو پہنچا۔ اب انہیں ایک تیسری لڑکی کے ساتھ دیکھا جا رہاہے۔ویب سائٹ www.bollywoodshaadis.com کے مطابق سدھارتھ کو اس لڑکی کو امبانی خاندان کی ایک تقریب میں پہلی بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔ دونوں نے ایک جیسے رنگ کے لباس پہن رکھے تھے اور اکٹھے فوٹوگرافر کو تصاویر بھی دیتے رہے۔بعد ازاں اس لڑکی کی شناخت سامنے آئی اور معلوم ہوا کہ وہ ساﺅتھ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم اوپادھیایا ہیں، جو کہ اب پریانکا چوپڑا کی بھابی بننے جا رہی ہیں۔ انسٹاگرام پر سدھارتھ اور نیلم کی تصویر ’وائرل بھیانی‘ نامی اکاﺅنٹ سے پوسٹ کی گئی۔ اس اکاﺅنٹ سے بالی ووڈ کے ستاروں کی خصوصی تصاویر پوسٹ کی جاتی ہیں۔ تاہم جب ان دونوں کی تصویر پوسٹ کی گئی تو انٹرنیٹ صارفین کو شاید کچھ برا لگا۔رمراٹھے نامی شخص نے لکھا کہ ”مفت خوری کرنے پہنچ جاتے ہیں بالی ووڈ والے اور ان کے رشتہ دار۔“ اس شخص کا مطلب امبانی خاندان کی ہر تقریب میں بالی ووڈ ستاروں کا جھمگھٹا ہونے سے تھا۔ ایک اور شخص نے لکھا کہ ”کیا یہ ’لوزر‘ اس قابل ہے کہ اس کی تصویر اس اکاﺅنٹ سے پوسٹ کی جائے؟“لیمباگھنی نامی صارف نے لکھا کہ ”2ناکام منگنیوں کے بعد دیدی(بہن) نے اسے تیسرا شکار دلا دیا ہے۔ “
پریانکا چوپڑا کی مبینہ نئی بھابی کی تصاویر سامنے آ گئیں، سوشل میڈیا پر چرچے
پریانکا چوپڑا کی مبینہ نئی بھابی کی تصاویر سامنے آ گئیں، سوشل میڈیا پر چرچے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023