کراچی (سچ نیوز) ایم کیو ایم پاکستان نے پرویز مشرف سے یکجہتی کیلئے اتوار کو بڑی ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا۔دنیا نیوز کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس میں سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت کے فیصلے پر کئی سوالات اٹھا دیئے۔ انہوں نے کہا چیف جسٹس تحریری فیصلے میں استعمال کی گئی زبان پر نوٹس لیں، صرف ایک شخص پر سارا ملبہ ڈال دیا گیا، تفصیلی فیصلے سے قومی جذبات مجروح ہوئے۔
خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ مشرف فیصلے نے میرٹ پر بھی کئی سوالات اٹھا دیئے ہیں، پاکستان میں ایسا عدالتی نظام دیکھنا چاہیتے ہیں جس میں چھوٹے اور بڑے کو برابر کی سزا ملے۔