سرینگر: (سچ نیوز) جموں وکشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے اپنی ٹویٹ میں مقبوضہ وادی کی صورتحال کا انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پتا نہیں کیا ہونے والا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں مکمل کرفیو کی تیاریاں کر لی گئیں۔ کشمیری رہنما محبوبہ مفتی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے بتایا ہے کہ ہسپتالوں کے عملے کو کرفیو پاسز جاری کر دیے گئے جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس کو بھی بند کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے صورتحال پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ رات بہت لمبی ہونے جا رہی ہے، پتا نہیں کل کیا ہونے والا ہے۔
Hearing reports about internet being snapped soon including cellular coverage. Curfew passes being issued too. God knows what awaits us tomorrow. It’s going to be a long night.
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) August 4, 2019
دوسری جانب سرینگر میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں انڈیا کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو سب مل کر مقابلہ کریں گے۔ مقبوضہ کشمیر کو تقسیم کرنے کی کوئی بھی کوشش جارحیت تصور ہوگی۔ آرٹیکل 35 اے اور آرٹیکل 370 میں کوئی تبدیلی منظور نہیں ہوگی۔