پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام

پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام

تہران(ویب ڈیسک) پاک فوج کی طرف سے سیستان بلوچستان میں اہداف کو نشانہ بنائے جانے کے بعد ایران نے فضائی دفاعی مشقیں کی ہیں جن میں ایرانی حدود کی طرف آنے والے میزائلوں کو ایک نئے طریقے سے ٹارگٹ کرنے کا مظاہرہ کیا گیا۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اس نئے طریقے میں ٹارگٹ کا سراغ لگانے اور اسے نشانہ بنانے میں ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔ ایرانی فضائیہ کی یہ دو روزہ مشقیں پاک فوج کی طرف سے ایران میں اہداف کو نشانہ بنانے کے اگلے روز شروع ہوئیں۔ ایران کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ان دفاعی مشقوں کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر جنوب مغرب سے جنوب مشرق کے ساحل تک پھیلے ہوئے علاقوں میں دشمن کے ممکنہ حملے کو روکنا تھا۔ ان مشقوں میں خصوصی طور پر تیار کردہ ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق جمعرات کو شروع ہونے والی یہ مشقیں ایران کے جنوب مغربی صوبہ خوزستان کے شہر آبادان سے لے کر جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان کے چاہ بہار تک کے علاقے کا احاطہ کرتی ہیں۔ ان علاقوں کی سرحدیں پاکستان اور افغانستان کے ساتھ ملتی ہیں۔

Exit mobile version