راولپنڈی: (سچ نیوز) پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوری اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 4 خواتین ورکروں کے قتل میں ملوث دہشتگرد کو ہلاک کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشتگرد کا نام حسن عرف سجنا اور اس کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے گل بہادر گروپ سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حسن عرف سجنا دہشت گردوں کو بھرتی بھی کرتا تھا۔ دہشتگرد کیخؒاف کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
شمالی وزیرستان میں یہ آپریشن خفیہ معلومات پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دہشتگرد کمانڈر حسن عرف سجنا ہلاک ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد سیکیورٹی فورسز، پرامن شہریوں پر حملوں، باردوی سرنگوں کے دھماکوں، اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھا