پیرس (سچ نیوز)پاکستان کا لڑاکا طیارہ جے ایف تھنڈر 17 ایئر شو میں شرکت کیلئے فرانس پہنچ گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پیرس میں ایئر شو کا آغاز 17 جون سے ہونے جارہاہے جس میں پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر سمیت دنیا بھر کے ممالک سے جنگی جہاز اور دفاعی سازو سامان کی نمائش کی جائے گی ۔ ایئر شو 23 جون تک جاری رہے گا ۔ تاہم پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر کے فرانس کے نواحی علاقے لابرجے پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ۔