واشنگٹن ( سچ نیوز) امریکہ نے اپنے طیاروں کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال سے گریز کریں اور کہا گیا ہے کہ وہاں امریکی سول ایوی ایشن پر حملوں کا خطرہ ہے ۔گلف نیوز کے مطابق جمعرات کو امریکہ نے ایئرمین (نوٹم) کے لیے ایک نوٹس جاری کیاہے جس میں اپنی فضائی کمپنیوں کو کہا گیا ہے کہ ممکنہ شدت پسندانہ حملے کی وجہ سے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز کریں اور ہدایت کی ہے کہ ریاست میں پرواز کرنے ، اس سے باہر جاتے یا داخل ہوتے وقت احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
فیڈل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے اپنے بیان میں کہاہے کہ امریکی ایئرلائنزچاہے وہ کمرشل ہوں یا ریاستی، پاکستانی شدت پسندوں اور شدت پسندگروپوں کی طرف سے حملے کے خدشے کے پیش نظر فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز کریں، حملہ کھڑے طیاروں، لینڈنگ یا اڑان بھرتے وقت بھی ہوسکتاہے ‘۔مزید کہا گیا ہے کہ تاحال پاکستانی سول ایوی ایشن میں مین پورٹیبل ایئرڈیفنس سسٹم یا مین پیڈز کااستعمال کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں تاہم کچھ مشتبہ لوگوں کے ہاتھ مین پیڈز لگنے کا خدشہ ہے اور یہ لوگ یہی مین پیڈز ایوی ایشن یا ایئرپورٹس پر استعمال کرسکتے ہیں۔