واشنگٹن (سچ نیوز) امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، عالمی برادی کو مسئلہ کشمیر پر سنجیدگی ظاہر کرنی چاہیے، پاکستان کی خود مختاری پر وار کیا گیا تو ٹھوس جواب دیا جائے گا۔امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر اسد مجید نے واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا جنرل اسمبلی کے آئندہ ماہ ہونے والے اجلاس میں مسئلہ کشمیر کی سنگین نوعیت کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہوگا، وزیراعظم اقوام متحدہ پر زور دیں گے کہ مسئلہ کشمیر پر توجہ مرکوز کی جائے۔ انہوں نے کہا عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر سنجیدگی سے لینا چاہیے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔سفیر اسد مجید نے کہا بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا اوور سیز پاکستانی امریکی ایوانوں میں مسئلہ کشمیر پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں، پاکستانی اور کشمیریوں نے مسئلہ کشمیر پر بھارت کے خلاف دنیا بھر میں آواز اٹھائی ہے۔
پاکستان کی خود مختاری پر وار کیا گیا تو ٹھوس جواب دیا جائیگا: اسد مجید
پاکستان کی خود مختاری پر وار کیا گیا تو ٹھوس جواب دیا جائیگا: اسد مجید
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024