پاکستان کی ترقی کا راز
تحریر : نازیہ دانش
پاکستان کے حالات سدھارنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم متحد ہوجائیں کیونکہ کسی بھی قوم کا متحد ہونا بہت ضروری ہوتا ہے
کسی بھی ملک کو مضبوط ہونے کے لئے اس کی عوام کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے اگر عوام کمزور ہوتی ہے تو ملک کمزوری کی طرف ہی جاتا ہے تو اسی لیے میں چاہوں گی کہ پاکستان کی عوام کو متحد ہونے کا یہ پیغام دے سکوں کہ متحد ہو کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیجیے ہر شخص کو ایک دوسرے کا خیال کرنا ہوگا۔زبان کے نام پر لڑنا جھگڑنا ختم کرنا ہوگا اور ہر انسان کہ حقوق کا خیال کرنا ہوگا۔بدمعاشی اور غنڈا گردی کر نے والے ہر گروہ کو ہمارے
حفاظتی اداروں کو گرفت میں لیناہو گا ۔ہر انسان کو اپنی اصلاح کرنا ہوگی۔ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کا ساتھ دینا ہو گا۔حق بات کہنے سے ڈرنا چھوڑنا ہوگا۔اب کوئ قائداعظم اور لیاقت علی یا پھر علامہ اقبال نہیں آئنگے اب ہمیں ان کی راہ چلنا ہوگا۔توحید ، اتحاد اور ایمان کے تقازوں کو ہمیں پورا کرنا ہوگا۔ہماری آنے والی نصلوں کو پہلے سے با شعور بنانا ہمارا کام ہے۔باشعور معاشرہ ہی ترقی کرتا ہے۔ پاکستان کے ہر ادارے میں کرپشن پھیل چکا ہے اسے ایک باشعور اعوام ہی ختم کر سکتی ہے۔جس ملک کی اعوام کرپشن میں ملوث سانپوں اور مگرمچوں کا ساتھ دیتی ہیں اس قوم میں پھر صرف کرپٹ لوگ ہی آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں۔بچہ بچہ کرپشن کرنا معمولی بات سمجھنے لگتا ہے۔اسکی ایک بڑی وجہ اپنے دین سے دوری ہے۔ماں باپ نے بچوں کے دلوں میں ظالم کا خوف تو ڈال دیا ہے مگر غلط کام کرنے پر اللہ کے عذاب سے آشنا کروانا چھوڑ دیا ہے۔جب تک دین سے دوری رہےگی تب تک کرپشن کا خاتمہ ہونا ممکن نہیں۔ہر ماں باپ کو کوشش کرنا ہوگی کہ اپنے بچوں کو دین کی طرف راغب کریں۔اللہ پاکستانی قوم کو ایک ہونے اور ایک دوسرے کے حقوق کا خیال کرنے والی بےمثال قوم بنادے۔
پاکستان کے ہر دشمن کو نیست و نابود کردے۔میرے وطن کے ہر ہر شہری کو ہر مصیبت سے نجات دے کر خوب سارا رزق حلال کمانے کی توفیق عطا فرمادے۔ آمین یا رب العالمین۔۔۔۔
بقول شاعر۔۔۔۔
سہے ہیں بہت ظلم و ستم میری قوم نے۔
کاش کہ آجائے اتحاد میری اجڑی قوم میں۔
ہوجائینگے ہم بھی کامیاب ایک دن۔
بس جاگ جائے جزبہ ایمان میری قوم میں۔