اسلام آباد (سچ نیوز)وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے کہاہے کہ پاکستان پہلی بار آئی ایم ایف کے پاس نہیں جارہاہے ، حکومت کی کوشش ہے کہ مہنگائی کو بڑھنے سے روکا جائے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان کوئی پہلی بار آئی ایم ایف کے پاس نہیں جارہا ، حکومت کی کوشش ہے کہ مہنگائی کو بڑھنے سے روکا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مہیا کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ آنیوالے دنوں میں صورت حال مزید بہتر ہوجائے گی، حکومت کاروباری طبقے کا اعتماد بحال کرے گی اور ٹیکس دینے والے طبقے کے لئے سہولتیں مہیا کی جائیںگی تاکہ ان کو ٹیکس دینے میں آسانی ہو۔