لاہور (سچ نیوز)صحافی خاور گھمن نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے بھارت کودنیا کے سامنے بے نقاب کرکے دفاعی وکٹ پر لا کھڑاکیاہے ،مذاکرات سے انکار کرکے بھارت کو اب وضاحتیں پیش کرنا پڑ رہی ہیںنجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی خاور گھمن نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے بھارت کودنیاکے سامنے بے نقاب کیاہے ، نوجوت سدھو جب وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری پرآیا تھا تواس سے ہندوستا ن سمیت دنیا بھر میں مثبت پیغام گیا ،ہمیں مقبوضہ کشمیر پرہمیشہ بات کرتے رہنا چاہئے اورمذاکرات کی کوششیں بھی جاری رکھنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ جب عمران خان نے کہا تھا کہ اگر بھارت ایک قدم بڑھائے گا تو ہم دو قدم بڑھائیں گے جس پر پاکستان میں بہت سے لوگوں نے اعتراض کیا لیکن اب ہوا یہ ہے کہ بھارت کووضاحتیں پیش کرنا پڑ رہی ہیں،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی اقوام متحدہ میں جاکر یہ کہیں گے کہ ہم تو بات چیت کررہے ہیں لیکن بھارت مذاکرات نہیں کررہا ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح پاکستان نے بھارت کودفاعی وکٹ پرلا کھڑا کیا ہے ۔