بیجنگ( سچ نیوز ) چین نے کہاہے کہ پاکستان نے اپنے اندرونی انسداد دہشت گردی مالی تعاون نظام کو مستحکم کرنے کیلئے عظیم کوششیں کیں اور اس حوالے سے پیشرفت انتہائی واضح ہے،پاکستان کی سیاسی قوت فیصلہ اور متحرک کوششوں کو عالمی برادری کی جانب سے ہمیشہ تسلیم کیا جائے گا اور وہ اس کی حوصلہ افزائی کرے گی، امید ہے ایف اے ٹی ایف دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنے کے نظام اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف جاری کوششوں کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان کی تعمیری حمایت اور معاونت جاری رکھے گا،چین ایف اے ٹی ایف کی بامقصد،منصفانہ اور تعمیری رویے کی حمایت جاری رکھے گا اور وہ اس حوالے سے تمام متعلقہ بات چیت میں شریک رہے گا۔معمول کی پریس بریفنگ کے دوران پاکستانی صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ رواں ہفتے پاکستان ایکشن پلان کی رپورٹ پر غور کیلئے بیجنگ میں ایف اے ٹی ایف کا اجلاس منعقد ہوا،بتائیں کہ چین کس طرح پاکستان کی پیشرفت کو دیکھتا ہے?اس کے جواب میں ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ یقیناً ایف اے ٹی ایف ایک بین الاقوامی متعاون جائزہ گروپ ہے،ایشیاء پیسیفک جوائنٹ گروپ اجلاس ابھی تک جاری ہے۔اجلاس میں اس حوالے سے ہونے والے تبادلہ خیال سے متعلق مجھے کوئی معلومات نہیں کیونکہ اجلاس ابھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر زوردیں گے کہ ایف اے ٹی ایف ایک اہم بین الاقوامی متعاون پلیٹ فارم ہے۔انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف اقدامات اس کا نصب العین اور مقصد ہے تا کہ ممالک کی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت اور بین الاقوامی مالیاتی نظام کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے ان ممالک کی مدد کرنا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے اپنے اندرونی انسداد دہشت گردی مالی تعاون نظام کو مستحکم کرنے کیلئے عظیم کوششیں کیں اور اس حوالے سے پیشرفت انتہائی واضح ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی فیصلے اور متحرک کوششوں کو ہمیشہ تسلیم کیا جائے گا اور عالمی برادری اس کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ترجمان نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایف اے ٹی ایف دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنے کے نظام اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف جاری کوششوں کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان کی تعمیری حمایت اور معاونت جاری رکھے گا۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ جیسا کہ ایف اے ٹی ایف ایشیاء پیسیفک جوائنٹ گروپ کیلئے شریک چیئرمین اور صدر ہے تو چین بامقصد،منصفانہ اور تعمیری رویے کی حمایت جاری رکھے گا اور وہ اس حوالے سے تمام متعلقہ بات چیت میں شریک رہے گا۔