استنبول ( ویب ڈیسک ) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونیوالے امریکہ ، ایران مذاکرات کو پائیدار امن کیلیے استعمال ہونا چاہیے۔
ترک صدارتی دفتر کے مطابق اردوان نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔’’جنگ ‘‘ کے مطابق انہوں نے کہا کہ مذاکرات کو دیرپا امن کے حصول کے لیے انتہائی حد تک استعمال کیا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ امریکہ ، اسرائیل اور ایران کی جنگ بندی کے بعد خلیجی ممالک پر گذشتہ روز ایران کی جانب سے کوئی حملہ نہیں ہوا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر اور عمان نے کوئی حملہ رپورٹ نہیں کیا۔

































