پاکستان میں سونا مہنگا ہوگیا

پاکستان میں سونا مہنگا ہوگیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو ہونے والے اضافے کے بعد  سونے کی قیمت  ایک لاکھ 30 ہزار 700 روپے  فی تولہ ہوگئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافے سے ایک لاکھ 12 ہزار 54روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا ایک  ڈالر  اضافے کے بعد  1978 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

Exit mobile version