پاکستان میپ کی کوششیں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف سے وابستہ ہے۔نمائندہ یونیسکو پاکستان

میپ نے پاکستان کے معاشرتی ترقی کا ذریعہ بنانے کا ہدف مقرر کیا۔میاں عتیق سیکرٹری جنرل میپ

اسلام آباد(اکرام الدین سچ نیوز انٹرنیشنل)میوزیم ایسوسی ایشن آف پاکستان میپ کے وفد نے نائب صدر میپ پروفیسر زین العابدین اور سیکرٹری جنرل میپ میاں عتیق پر مشتمل یونیسکو کی ڈائریکٹر محترمہ پیٹریسیا میک فلپس سے ملاقات کی اور محترمہ کی پاکستان پاکستان میں پوسٹنگ کیلئے انکا خیر مقدم کیا اس سے قبل محترمہ پیٹریسیا میک فلپس یونیسکو کی دفتر افغانستان کی سربراہ تھیں ڈائریکٹر پیٹریسیا میک فلپس کے ساتھ میٹنگ کا مقصد پاکستان میں میوزیم کے شعبے میں بہتری اور میپ کا اہم کردار تھا جو پاکستان میں میں میوزیو موومنٹ ہے میپ کی مرکزی توجہ پاکستان میں عجائب گھروں، قائدین کی ترقی، عجائب گھروں میں قومی ورثہ کے نصاب کی ترقی، نجی عجائب گھروں کے ڈائریکٹوریٹ اور میوزیم سے متعلق قومی پالیسی کی لابنگ تھا اس موقع پر ڈاریکٹر محترمہ پیٹریسیا میک فلپس نے پاکستانی میوزیم سے متعلق قومی پالیسی، نجی عجائب گھروں کے ڈائریکٹوریٹ اور قومی ورثہ نصاب کو سراہا محترمہ نے پاکستان میں عجائب گھروں اور میوزیمولوجی کی تیاری کیلئے کچھ باہمی تعاون سے کی جانے والی کوششوں پر اپنی دلچسپی ظاہر کی ڈائریکٹر محترمہ پیٹریسیا میک فلپس نے میوزیم اور اس کے مندرجات سے متعلق قومی پالیسی پر مزید تبادلہ خیال کیا اس موقع پر نیشنل پروگرام آفیسر جواد عزیز بھی موجود تھے۔

Exit mobile version