لاہور(سچ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو نہ ملنے پر تمام کمیٹیوں سے ارکان دستبردار کرانے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی چینل’’جیونیوز‘‘ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہ ملی تو تمام کمیٹیوں سے اپنے ارکان دستبردار کرا لیں گے،قائمہ کمیٹیوں سمیت کسی بھی کمیٹی کا مسلم لیگ (ن) کے ارکان حصہ نہیں بنیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ قائد حزب اختلاف کے پاس ہی رہی ہے تاہم تحریک انصاف کی حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے نامزدگی پر اعتراض ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ چیئرمین پی اے سی کیلیے اپوزیشن کا حق نہیں بنتا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وطن واپس آئیں گے تو پارٹی اس حوالے سے فیصلہ کرے گی، نواز شریف کے منصوبوں پر آڈٹ کے لیے شہباز شریف کو کیسے بٹھا دیں، یہ تو ایسے ہی ہے جیسے دودھ کی رکھوالی پر بلا,وفاقی وزیر کے بیانات کے بعد حکومت اور اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے درمیان قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے معاملے پر تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کا پی اے سی چیئرمین شپ نہ ملنے پر قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے دستبردار ہونے کا فیصلہ
پاکستان مسلم لیگ ن کا پی اے سی چیئرمین شپ نہ ملنے پر قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے دستبردار ہونے کا فیصلہ
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: پاکستان
Related Content
اسلام آباد، پنڈی اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
منجانب
AvaniAdmin
18/04/2026
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بوسنیا و ہرزیگووینا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
منجانب
AvaniAdmin
18/04/2026
پنجاب کے 1 لاکھ طلباء و اساتذہ کی ڈیجیٹل سکلز میں مہارت کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
منجانب
RajaAa
02/04/2026
لاہور: میٹرک سالانہ امتحانات کا آغاز، 2 لاکھ 85 ہزار امیدوار شریک
منجانب
AvaniAdmin
27/03/2026
وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
منجانب
bilal asghar
22/03/2026
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023