پاکستان تحریک انصاف نے وفاق اور پنجاب میں اتحاد کا فیصلہ تبدیل کرلیا

پاکستان تحریک انصاف نے وفاق اور پنجاب میں اتحاد کا فیصلہ تبدیل کرلیا

اسلام آباد(روزنامہ سچ)پاکستان تحریک انصاف نے وفاق اور پنجاب میں اتحاد کا فیصلہ تبدیل کرلیا،پنجاب اور وفاق میں ایم ڈبلیو ایم کے بجائے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم پر پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی شامل ہوں گے،پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی وکلا قیادت مجلس وحدت مسلمین کے اتحاد سے ناخوش تھی۔

Exit mobile version