پاکستان اور ایران کے تنازع میں افغانستان کہاں کھڑا ہے؟ کابل سے بیان سامنے آ گی

پاکستان اور ایران کے تنازع میں افغانستان کہاں کھڑا ہے؟ کابل سے بیان سامنے آ گی

لاہور (روزنامہ سچ) پاکستان اور ایران کے تنازع سے متعلق افغان وزارت خارجہ کا بیان سامنے آ گیا

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ( سابقہ ٹویٹر) پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کو حالیہ کشیدہ صورت حال میں تحمل کی راہ اپنانی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے کی تازہ صورت حال تشویشناک ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فریقین متنازع مسائل پر سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے بات چیت کی راہ اپنائیں۔

اس سے قبل چین نے پاکستان اور ایران کے مابین معاملات کے حل کیلئے ثالثی کی پیش کش کی تھی،چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں دونوں ممالک سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی گئی تھی، دریں اثنا کراچی میں چینی قونصل جنرل یانگ یوڈونگ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے مابین اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کئے جا سکتے ہیں۔

Exit mobile version