18واں ثقافتی میلہ رپورٹ محمد اسد نواز اٹلی
پاکستانی کمیونٹی پیولتیلو کے زیر اہتمام اٹلی کے شہر میلان میں 18واں ثقافتی میلہ منعقد کیا گیا جس میں کرکٹ فٹبال کبڈی اور دوڑوں کے مقابلے ہوئے۔مہمان خصوصی چوہدری آصف باجوہ اعزازی کوآرڈینیٹر وزارت سائنس و ٹکنالوجی و راہنما پی ٹی آئی اٹلی تھے۔کمیونٹی ویلفئیر آفیسر قونصلیٹ آف پاکستان میلان ڈاکٹر رضوان صلابت۔چوہدری خالد محمود گوندل صدر مسلم لیگ ن اٹلی۔ظہیر الدین ظفران چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن یورپ۔چوہدری شاہد نذیر ۔ساجد علی۔منیر احمد سیاسی و سماجی شخصیت ۔چوہدری محمد نواز گلیانہ سرپرست اعلی ادب و ثقافت پاکستان اٹلی۔سیٹھ نبیل شمون۔چوہدری افتخار احمد۔ذبیع اللہ۔
شائقین نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔تماشائیوں کی میلے کے اختتام پر پاکستانی آموں سے تواضع کی گئی۔
اٹلی بھر سے معززین نے بھر پور تعداد میں شرکت کی۔
کہتے ھیں کہ ضرورت ایجاد کی ماں ھے۔ بات بھی سچ ہی ھے۔ اورسیز پاکستانی بیشک اپنے پیارے وطن سے کوسوں دور ھیں لیکن وہ کبھی بھی اپنا کلچر ۔ اپنی روایات کو بھول نہیں پاتے۔ اور پردیس کے مشینی دور میں رھتے ھوٸے تمام پاکستانیوں کے دلوں میں یہ خواھش ھمیشہ زندہ رھتی ھے کہ ھم یہاں پردیس میں بھی میلے/ٹھیلے آرگناٸز کر کے اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو پاکستانی کلچر کے ساتھ جوڑ کر رکھیں ۔
لہذا عید فیسٹیول کے ساتھ ساتھ اٹلی کے ہر بڑے شہر میں میلوں کا انعقاد کیا جا رھا ھے۔
[ ] اسی سلسلہ میں ٢٣ جون کو پیولتیلو (میلان) اٹلی میں ایک شاندار میلے کا انعقاد کیا گیا۔جس میں کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ سٹی مٸیر محترمہ ایوانے کشوتی نے زبردست الفاظ کے ساتھ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کمیونٹی ویلفٸیر اتاشی ڈاکٹر رضوان صلابت اور باقی خصوصی مہمانوں کے ساتھ مل کر فٹبال ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ مصافحہ کیا اور گفتگو بھی کی۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجاٸے گٸے ۔ اور میدان پاکستان زندہ باد ۔۔۔ اور ( ویوا اطالیا۔۔۔ ویوا ویوا ) کے نعروں سے گونج اٹھا۔
تمام مہمانوں کا ڈھول کی تھاپ اور بھنگڑوں کے جھرمٹ میں شاندار استقبال کٕیا گیا اور بہت خاطر تواضع کی گٸی ۔ میزبانی کے فراٸض پاکستان ویلفیر ایسوسی ایشن پیولتیلو کی تمام انتظامیہ اور پیولتیلو شہر کے پاکستانیوں نے بخوبی ادا کیۓ ۔ بالخصوص دوچھہ برادران نے دن رات محنت کر کے میلے کو کامیاب بنایا۔
[ ] میلے میں بچوں کی دوڑ ۔ کرکٹ۔فٹبال اور کبڈی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا۔ انتظامیہ کی طرف سے شاٸقین کو پھلوں کا بادشاہ ( پاکستانی آم ) بھی پیش کیٸے گٸے ۔ جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو ٹرافیوں اور انعامات سے نوازہ گیا ۔ یوں یہ تین روزہ میلہ اختتام پزیر ھوا۔