اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے عمرے پر عائد اضافی فیس ختم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ، اضافی دوہزار ریال فیس کا اطلاق صرف دوسال کے دوران دوبارہ عمرہ کرنے پر ہوگا ۔ پاکستان میں قائم سعودی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کیلئے عمرے پر عائد اضافی فیس ختم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے استثنیٰ کیلئے باقاعدہ کوئی درخواست دائر نہیں کی گئی ہے۔ موجودہ حالات میں سعودی عرب کا سفر کرنے والے عمرہ زائرین پر پرانے قوانین کا اطلاق ہوگا۔
سفارتی ذرائع نے آن لائن کو بتاتے ہوئے پرنٹ اور سوشل میڈیا پر عمرہ زائرین کیلئے دوہزار اضافی فیس ختم کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکام کی نظر میں پاکستانی عمرہ زائرین کی فیس ختم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ اضافی فیس کا اطلاق پاکستان سمیت دیگر ممالک کے عمرہ زائرین اور متمرین پر لاگو ہوتا ہے ، لہذا پاکستان کے ساتھ کسی قسم تفریق نہیں کی جاتی۔ اس سلسلے میں ترجمان مذہبی امور نے بعض اخبارات اور سوشل میڈیا پر پاکستانی زائرین کیلئے اس اضافی فیس کے خاتمے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی کہ وزارت مذہبی امور کو ابھی تک خاتمے کی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں ہے۔ واضع رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے دوہزار ریال کی اضافی فیس کو ختم کرنے کی خبریں منظر جاری گئی تاہم سعودی سفارت خانے نے ان خبروں کی تردید کردی۔وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ ماہ سعودی عرب کے دورے سعودی حکام سے دوہزار ریا ل اضافی فیس کے خاتمے کی بات کی تھی تاہم اس معاملے میں مزید کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔بشکریہ