سیالکوٹ
پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گیا بھائی کی لاش گھر پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا ماں اور بہنوں پر غشی کے دورے
تفصیلات کے مطابق کھروٹہ سیداں کا رہائشی سید رضا حسین شاہ جو موٹر سائیکل مکینک تھا مختصر علالت کے بعد انتقال کر گیا سید رضا حسین شاہ کی شادی تقریبا چار ماہ پہلے ہوئی تھی بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی چند دن پہلے بخار ہوا جسے ہاسپٹل لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا سید رضا شاہ پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور بہت اچھے اخلاق کا مالک تھا سید رضا شاہ کو آج ان کے آبائی گاوں کھروٹہ سیداں کھراسیوں والے قبرستان میں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپر دے خاک کر دیا گیا رضا حسین شاہ کی میت جب اٹھائی گئی تو ہر آنکھ اشک بار تھی رپورٹ سید وحید حسین سچ نیوز سیالکوٹ