لاہور (سچ نیوز) عام انتخابات کی پولنگ میں کچھ ہی گھنٹے باقی رہ گئے ہیں اور اس وقت انتخابات کا جادو ہر پاکستانی کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔
ہر کوئی اپنی اپنی پسندیدہ پارٹی کو ووٹ دلوانے کیلئے عوام کو قائل کرنے میں مصروف ہے لیکن ایسے میں ایک پاکستانی ڈاکٹر نے اپنے پاس آنے والے مریضوں کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دینے کیلئے ایسا طریقہ استعمال کیا کہ ہر کوئی ہنسی سے بے حال ہو گیا۔مذکورہ ڈاکٹر نے مریض کو چیک کرنے کے بعد نسخہ تیار کیا اور اس پر دوا تجویز کرنے کیساتھ کھٹی اور ٹھنڈی چیزوں سے پرہیز بھی بتایا لیکن ساتھ ہی نیچے یہ بھی لکھ دیا کہ ”کل ووٹ پی ٹی آئی کو دیں۔“ڈاکٹر کی دواءسے مریض شفاءیاب ہوا یا نہیں؟ اس بارے تو کچھ نہیں کہا جا سکتا مگر ڈاکٹر پی ٹی آئی کی تشہیری مہم بخوبی سرانجام دے رہا ہے اور امید ہے کہ وہ زیادہ نہیں تو کچھ مریضوں کو قائل کرنے میں کامیاب تو ہو ہی جائے گا۔