ممبئی (سچ نیوز) بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی شادی کو 18 سال گزر چکے ہیں اور دونوں کے 2 بچے بھی شامل ہیں،دونوں کی شادی کی 18 ویں سالگرہ چند دن قبل ہی ہوئی تھی اور اس موقع پر بولی وڈ شخصیات کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔ان کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر بھارتی میڈیا میں دونوں کی شادی سے متعلق ایک حیران کن خبر سامنے آئی، جس نے کئی لوگوں کو حیران کردیا۔ٹائمز آف انڈیاکے حوالے سے ڈان نیوز نے لکھاکہ ٹوئنکل کھنہ نے کافی ود کرن کے پچھلے سیزن میں بتایا کہ جب کوئی کسی سے شادی کرنا چاہتا ہے تو اس کا سب سے بڑا مقصد بچے پیدا کرنا ہی ہوتا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اکشے کمار سے شادی سے قبل ان کا اور ان کے خاندان کا جینیاتی مطالعہ کیا، یعنی انہوں نے ان کے خاندان کے تمام افراد میں پائی جانے والی بیماریوں اور ان کی صحت پر نظر دوڑائی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ چوں کہ شادی کا پہلا مقصد بچوں کی پیدائش ہوتا ہے، اس لیے بچوں کی پیدائش کے لیے شادی کرنے والا شخص پہلے اس خاندان کا جینیاتی مطالعہ کرتا ہے، جہاں اس کی شادی ہونے جا رہی ہوتی ہے۔ٹوئنکل کھنہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے نہ صرف اکشے کمار بلکہ ان کے اہل خانہ کے دیگر افراد کا جینیاتی مطالعہ کیا اور ان کے مسائل پر گہری نظر رکھی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اکشے کمار کے خاندان کا ایک طرح کا چارٹ بنایا، جس میں انہوں نے ان کے خاندان کے مرجانے والے افراد کو شمار کرنے سمیت ان افراد کو بھی شمار کیا، جن کے بال جھڑ گئے تھے۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے اس حوالے سے اکشے کمار سے بھی معلومات لی تھی اور ان کے مرجانے والے افراد سمیت کم عمری میں گنجے ہوجانے والے افراد کو بھی چارٹ میں شامل کیا تھا۔ٹوئنکل کھنہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2 چارٹ بنائے تھے جن میں سے ایک چارٹ میں اکشے کمار سے شادی کے فوائد اور دوسرے میں اکشے کمار سے شادی کرنے کے نقصانات کو شمار کیا تھا۔اداکارہ نے اعتراف کیا کہ اکشے کمار سے شادی کرنے کے فوائد زیادہ تھے اس لیے انہوں نے اکشے کمار سے شادی کی۔خیال رہے کہ دونوں نے چند سال تعلقات میں رہنے کے بعد جنوری 2001 میں شادی کی تھی۔دونوں کے ہاں 2 بچے ایک بیٹا آراو اور بیٹی نتارا ہوئی۔