ممبئی ( سچ نیوز ) معروف بالی ووڈ اداکارہ و لکھاری شبانہ اعظمی جو گزشتہ ماہ روڈ حادثے میں زخمی ہوگئی تھیں کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شبانہ اعظم گزشتہ ماہ اپنے شوہر جاوید اختر کے ساتھ سفر کر رہی تھیں کہ انکی گاڑی کو پونے اور ممبئی کے درمیان حادثہ پیش آیا اور حادثہ اس قدر شدید تھا کہ شبانہ اعظمی کی کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے دوران شبانہ اعظمی سخت زخمی ہوگئیں تاہم خوش قسمتی سے جاوید اختر اور ان کے ڈرائیور محفوظ رہے اور بعد ازاں اداکارہ کو ممبئی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم اب ہسپتال سے انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔ شبانہ اعظمی نے اپنی ٹوئٹ میں مداحوں کو اپنی صحت یابی سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ اب وہ ہسپتال سے گھر آ چکی ہیں۔