لندن (سچ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ میئر لندن صادق خان منفی قوت ہیں ، ہواوے کے معاملے پر امریکہ اور برطانیہ مل کر کام کریں گے ۔جیونیوز کے مطابق برطانوی وزیر اعظم ٹریزامے کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاہے کہ میئر لندن صادق خان منفی قوت ہیں، احتجاج کا سن رہے تھے لیکن مجھے یہاں کہیں احتجاج دیکھنے کو نہیں ملا ،مجھے یہاں بہت اچھے طریقے سے خوش آمدید کہا گیا ۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بریگزٹ برطانیہ کے لئے اچھا ثابت ہوگا ، ہواوے کے معاملے پر امریکہ اور برطانیہ مل کر کام کریں گے ۔