واشنگٹن (سچ نیوز) امریکہ شام سے اپنی افواج نکالنے کی تیاری کر رہا ہے کیونکہ امریکی فوج شام کو داعش سے پاک کرکے بیشتر علاقہ واپس حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکی ہے۔ دوسری جانب پینٹاگون کی جانب سے امریکہ کے اس اقدام کی مخالفت کی جارہی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکہ نے شام سے مکمل فوجی انخلا کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے فوجیوں کو گھر واپس لانے کی بات پہلے ہی کرچکے ہیں۔ شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے حوالے سے پینٹاگون اور وائٹ ہاﺅس نے کوئی موقف نہیں دیا۔اس وقت شام میں امریکہ کے 2 ہزار فوجی موجود ہیں جوکرد اور عرب جنگجوﺅں کے اتحاد سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے ساتھ مل کر خصوصی آپریشنز سرانجام دے رہی ہیں۔ امریکہ کی جانب سے یہ بات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ترکی نے حال ہی میں ایس ڈی ایف کے خلاف کارروائی کرنے کی دھمکی دی ہے۔دوسری جانب نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ شام سے امریکی فوج کے انخلا کا اعلان آج متوقع ہے تاہم امریکہ کے محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے اس کی مخالفت کی جارہی ہے۔ پینٹاگون نے قرار دیا ہے کہ افواج کے انخلاف کا امریکی اقدام خود اتحادیوں کو دھوکہ دینے کے مترادف ہوگا۔
ٹرمپ انتظامیہ کی شام سے مکمل فوجی انخلا کی تیاری، پینٹاگون کی مخالفت
ٹرمپ انتظامیہ کی شام سے مکمل فوجی انخلا کی تیاری، پینٹاگون کی مخالفت
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024