ٹانک اڈے کی ویرانے میں منتقلی کسی صورت قبول نہیں ۔مولانا نادر خان
ریاست مدینہ کے دعویداروں نے عوام سے میسر سہولیات بھی چھین لی۔ زاہد ایڈوکیٹ
ٹانک(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹانک اڈے کی ویرانے میں منتقلی کسی صورت قبول نہیں ریاست مدینہ کے دعویداروں نے عوام کو میسر سہولیات بھی چھین لی اڈے کی منتقلی ٹانک جنڈولہ اور جنوبی وزیرستان کے لاکھوں باشندے کے ساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے اپنے حقوق کے لئے ہر حد تک جائیں گے ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک میں جے یو آئی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کی موجودگی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نادر خان،ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر زاہد ایڈوکیٹ،جاوید ایڈوکیٹ،دوست محمد ایڈوکیٹ،شمش الزمان شمس،سابق تحصیل ناظم ہیبت خان بیٹنی،شاہ زیب خان کنڈی،دمساز خان مروت،غازی خان،حاجی ظہور نے کیا ان کا کہناتھاکہ وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور اپنے قریبی دوست کو نوازنے کے لئے ٹانک اڈے کو سرکاری اراضی سے پرائیویٹ اراضی میں منتقل کر نے کے در پہ ہے اڈے کی شہر سے 9 کلو میٹر دور ویرانے میں منتقلی سے مسافروں کی زندگی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں اور ساتھ ساتھ وقت کے ضائع کے علاوہ انہیں مالی نقصان کا بھی سامنا کرنے پڑے گا انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو سہولیات دینے کے بجائے ان سے سفری سہولیات چھینے جا رہے ہیں وفاقی وزیر ٹانک کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے وسط میں دیگر اڈے بھی موجود ہے لیکن ان کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے شہر سے باہر واقع ٹانک اڈے کو ویرانے میں منتقل کیا جارہا ہے انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور نے اپنے قریبی دوست سے الیکشن میں کروڑوں روپے لیے اور اب اس کو فائدے پہنچانے کے لئے اڈہ اس کے اراضی میں منتقل کر رہا ہے جبکہ سرکاری اراضی پر خود قبضہ کرنا چاہتا ہے انہوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سمیت دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹانک اڈے کو پرانی جگہ پر بحال رکھا جائے ورنہ قانونی کاروائی سمیت صوبائی اسمبلی اور وزیر اعلی ہاؤ س کے سامنے دھرنا دیا جائے گا