” وہ میرے والد کا کردار ادا کر رہے تھے لیکن میں اپنی ٹھرک پوری کر رہی تھی “ اداکارہ عفت عمر کے بیان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

” وہ میرے والد کا کردار ادا کر رہے تھے لیکن میں اپنی ٹھرک پوری کر رہی تھی “ اداکارہ عفت عمر کے بیان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

لاہور ( سچ نیوز )پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نہایت سینئر اور پسند کیے جانے والے اداکار نعمان اعجاز کے بعد اب اداکارہ عفت عمر کی متنازعہ بیان کا کلپ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیاہے جس نے ہنگامہ سا برپا کر دیاہے اور صارفین سیخ پا دکھائی دے رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطاگق سوشل میڈیا پر اداکارہ عفت عمر کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہاہے جس کے باعث انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ، ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کہہ رہی ہیں کہ ”اداکار راحت کاظمی میرے والد کا کردار ادا کر رہے تھے۔میں نے ان کے ساتھ بہت جھپیاں ڈالی تھیں اور میں ان کے ساتھ جھپیاں ڈالنے کے لیے ری ٹیکس کرواتی تھی۔عفت عمر نے مزید کہا کہ اگرچہ راحت کاظمی میرے والد کا کردار ادا کر رہے تھے لیکن میں اپنا ٹھرک پورا کر رہی تھی۔“

کلپ میں دیکھا جا سکتاہے کہ عفت عمر کے اس بیان پر پروگرام میں موجود مہمان قہقہے لگا رہے ہیں ۔عفت عمر کا شمار ان اداکاراوں میں ہوتا ہے جو می ٹو مہم کی حامی رہی ہیں،یہی وجہ ہے کہ ان کو اس بیان کے بعد منفی ردِعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔یہاں تک کہ جب معروف مصنف خلیل الرحمان نے می ٹو مہم کے خلاف بیان دیا تھا تو عفت عمر نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

Exit mobile version