لیگزمبر سٹی(سچ نیوز) یورپی ملک لیکسمبرگ کی حکومت نے شہریوں کے لیے آئندہ سال سے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ کو مفت کرنے کا اعلان کردیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں لیکسمبرگ کے وزیراعظم ڑاویر بیٹل نے دوسری مدت کے لیے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا ہے، اور اس موقع پر اتحادی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ برس یعنی 2019 کی گرمیوں تک ملک میں ہرقسم کی پبلک ٹرانسپورٹ کو مفت کردیا جائے گا۔آئندہ سال موسم ِ گرما سے ٹرین، بسوں اور ٹرامز میں شہری بغیر کرائے کے سفر کرسکیں گے، اس اقدام کا مقصد ٹریفک کے اڑدھام سے جان چھڑا کر ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانا ہے۔لیکسمبرگ آبادی کے لحاظ سے ایک چھوٹا ملک ہے تاہم اس کا شمار یورپی یونین کے امیر ترین ممالک میں ہوتا ہے، یہاں ہر ایک ہزار اشخاص میں سے 662 افراد کے پاس اپنی گاڑیاں ہیں جس کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک جام رہتا ہے اور ایندھن کے استعمال سے ماحول بھی آلودہ ہوتا ہے جب کہ قریباً 2 لاکھ افراد پڑوسی ممالک، فرانس، جرمنی، بیلجیم وغیرہ سے روزانہ لیکسمبرگ میں ملازمت کے غرض سے داخل ہوتے ہیں۔
وہ ملک جہاں پبلک ٹرانسپورٹ مفت کرنے کا اعلان کردیا گیا
وہ ملک جہاں پبلک ٹرانسپورٹ مفت کرنے کا اعلان کردیا گیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
حقیقت در حقیقت
منجانب
bushra jabeen
04/11/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
بشریٰ جبیں جرنلسٹ کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
06/10/2025
خودکشی کا بڑھتا رجحان ایک المیہ، ایک پکار*
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025
بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025