ویانا (ویب ڈیسک) آسٹریا بھرمیں فیملی ڈاکٹرز کو ہر عمر کے گروپوں کو ویکسین لگانے کی اجازت دے دی گئی۔
وفاقی وزیر صحت میکسٹن ہیلمٹ گراف نے کہا ہے کہ اب فیملی ڈاکٹرز کو ہر عمر کے گروپوں کو ویکسین لگانےکی اجازت ہے۔ اس کے علاوہ کم عمر افراد کے لئے فائزر ویکسین کی منظوری بھی بہت جلد دے دی جائے گی۔ وزیر صحت میکسٹین آئندہ دنوں میں اس آرڈیننس کو کابینہ میں پیش کرنا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کووِڈ کے خلاف تحفظ کو برقرار رکھنے کے لیے فالو اپ ویکسی نیشن موسم خزاں میں شروع ہوجائے گی۔ اس کا آغاز بزرگ مریضوں سے کرنا چاہتے ہیں۔وزیر صحت نے ایک اور خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ اگلے جمعہ کو ریاستی گورنرز کے ساتھ ایک میٹنگ ہوگی جس میں ماسک کی پابندی برقرار رکھنے یا ختم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔