وہ خط جسے پڑھ کر ماہرہ خان بھی جذباتی ہوگئیں

وہ خط جسے پڑھ کر ماہرہ خان بھی جذباتی ہوگئیں

کراچی(سچ نیوز)  اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی جانب سے والدین کے نام لکھا جانے والا خط پڑھ کر ماہرہ خان جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی جانب سے والدین کے نام لکھا خط شیئر کیا اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے والدین کے نام لکھا خوبصورت خط موصول ہوا ہے، مجھے یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ اس خط نے مجھے جذباتی کر دیا ہے کیوں کہ اس کامیابی پر میری والدہ رو رہی تھیں جب کہ والد خوشی سے مسکرا رہے تھے۔ایکسپریس کے مطابق ماہرہ خان نے یہ بھی کہا کہ مجھے اُمید ہے اور دعا ہے جو ذمہ داریاں اس ملک اور میرے مداحوں نے مجھے دی ہیں، میں اسے بخوبی اور احسن طریقے سے نبھا سکوں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی جانب سے ماہرہ خان کو خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا تھا جس پر اداکارہ نے کہا تھا کہ پاکستانی عوام نے افغان مہاجرین کو کھلے دل سے خوش آمدید کہا، یہی وجہ ہے کہ پاکستان 4 دہائیوں سے 40 لاکھ افغان مہاجرین کی مدد کر رہا ہے۔

Exit mobile version