وہ خاتون جس نے ایک ہی دفعہ میں 50 لاکھ روپے کی چاکلیٹس خرید لیں

وہ خاتون جس نے ایک ہی دفعہ میں 50 لاکھ روپے کی چاکلیٹس خرید لیں

نئی دہلی(سچ نیوز) خواتین شاپنگ کے لیے نکلیں تو ان کا ہاتھ روکنا مشکل ہوتا ہے لیکن آپ یہ سن کر سر پکڑ لیں گے کہ برطانیہ میں ایک خاتون نے ایک ہی دفعہ ساڑھے 26لاکھ بھارتی روپے(تقریباً 55لاکھ 93ہزار روپے)کی چاکلیٹ خرید ڈالی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس 55سالہ خاتون کا نام زمیرا حاجیو ہے جو آذربائیجان کے معروف بینکر57سالہ جہانگیر ہاجیو کی اہلیہ ہیں، جہانگیر حاجیو آذربائیجان کے حکومت بینک ’انٹرنیشنل بینک آف آذربائیجان‘ کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔زمیرا گزشتہ دنوں ہیروڈز گورمے بیلجین چاکلیٹ آﺅٹ لیٹ ’گوڈیوا‘ (Godiva)پر گئیں جہاں انہوں نے اتنی بڑی مقدار میں چاکلیٹ خریدی۔رپورٹ کے مطابق زمیرا اتنی مہنگی شاپنگ کے حوالے سے پہلے بھی میڈیا کی شہ سرخیوں میں آتی رہتی ہیں۔ 2006ءسے 2016ءتک ہر سال وہ اوسطاً 16لاکھ پاﺅنڈ(تقریباً 29کروڑ 69لاکھ روپے)کی شاپنگ صرف نائٹس برج سے کرتی رہی ہیں۔ وہ اب تک کروڑوں روپے کے زیورات اور ملبوسات خرید چکی ہیں۔ زمیرا نے 2011ءمیں ہیروڈز سے 10لاکھ پاﺅنڈ مالیت کی ایک ہیرے کی انگوٹھی خریدی تھی جو پولیس نے ان کے گھر پر چھاپے کے دوران ضبط کر لی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جہانگیر حاجیو پر فراڈ اور خرد برد کا الزام عائد کیا گیا تھا اور جرم ثابت ہونے پر انہیں 15سال قید کی سزا بھی ہوئی تھی۔

Exit mobile version